سخت سیشن1
چیک اِن
(1 min)
تمام شرکاء اور سہولت چَیک اِن کروائیں۔
Or six.zume.training/checkin and use code: 1397
دُعا کریں
(5 min)
دُعا کے ساتھ شروع کریں۔ روح القدس کے بغیر روحانی بصیرت اور تبدیلی ممکن نہیں۔ بطور اُس کو دعوت دینے کے لئے وقت نکالیں کہ اِس سیشن میں آپ کی راہنمائی کرے۔
جائزہ
(1 min)
اِس سیشن میں ہم اِن تصورات کو سُنیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے:
اور ہم اِن ٹُولز کو اپنی ٹُول کِٹ میں شامل کریں گے"
- خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
- شاگرد اور کلیسیا کی سادہ تعریف
- رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کا کلام سُننا اور عمل کرنا
- صارف بمُقابلہ پیدا کرنے والا طرزِ زندگی
- ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
- محتسب گروپ
- دُعا میں ایک گھنٹہ گزارنے کا طریقہ
- تعلقاتی اِنتظامیہ– 100 لوگوں کی فہرست بنائیں۔
READ
(5 min)
خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
خمیر کے لئے یونانی لفظ ہے۔ZUME
خداوند یسوع بتاتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت اس عورت کی طرح ہے جس نے تھوڑا خمیر لے کر
بہت سارے آٹے میں ملا دیا۔جیسے ہی اس نے آمیزے میں خمیر ملایا تو پورا آٹا خمیر ہو گیا۔
خداوند یسوع ہمیں بتا رہے تھے کہ ایک عام آدمی ایک چھوٹی سی چیز کو لے کر ،بہت بڑا اثر بنانے کے لئے اس کا استعمال کر سکتا ہے۔ جوخداوند یسوع نے کہا ہےوہ کرن ہمارا خواب ہے ۔دنیا بھر میں عام لوگوں کی مدد کرنا،خدا کی بادشاہت میں اثر بنانے کے لئے چھوٹے آلات کا استعمال
یسوع کی آخری ہدایت ان کے شاگردوں کیلئے آسان تھی۔انہوں نے کہاجنت اور زمین کا سارا اختیار مجھے دیا گیا ہے۔اس لئےتم جاؤ ،سب ذات کے لوگوں کو شاگرد بناؤ ، انہیں باپ، اور بیٹے ،اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو اور اُنہیں سب باتیں ماننا سکھاؤ جو میں نے حکم کی ہیں ۔ تو شاگرد بنانے کے لئے ہمیں کیا کیا کرنا ہے ہم ہر وقت شاگرد بناتے ہیں۔ ہم جہاں کہیں اور جب بھی جاتے ہیں۔
- جب کوئی خداوند یسوع کے پیچھے چلنے کا فیصلہ لیتا ہے۔تو اسے بپتسمہ دینا چاہیئے۔
- جب وہ بڑھتے ہیں ۔تو ہمیں ہر شاگرد کو سکھاناچاہیئے کہ خداوند یسوع کے سبھی احکام کو کیسے ماننا ہےکیونکہ انہوں نے شاگرد بنانے کا ایک حکم دیا ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ خداوند یسوع کے پیچھے چلنے والے ہر شاگرد کو یہ سکھانا ضروری ہے کہ شاگرد کیسے بنایا جائے۔ ان پیروکاروں کو کام کرنا ہے۔،
یہ خمیر کی طرح ہے۔جو سارے آٹے کو خمیر بنا دیتا ہے۔
- جب خداوند یسوع نے حکم دیا کہ جا کر شاگرد بناؤ ،تو انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا ہے۔
- خداوند یسوع نے کہا ہے۔ میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا ۔دنیا کے خاتمے تک۔
- خداوند یسوع کے ہر پیروکار کواس وعدہ پر یقین کرنا چاہیئے کہ خداوند یسوع ہمشہ ہمارے ساتھ ہیں
کیونکہ وہ ساتھ ہیں ۔لیکن اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ خداوند کے ہر شاگرد کواس عنصر سے متعلق
سپرد ہونا چاہیئے کہ خداوند یسوع چاہتے ہیں کہ ہم شاگرد بنائیں ۔کیوں کہ وہ ایسا ہی کرتے ہیں۔ جنت اور زمین کا سارا اختیار مجھے دیا گیا ہے۔ اس لئے جاؤ اور شاگرد بناؤ۔
جب خداوند یسوع ہمیں بھیجتے ہیں تب جس اختیار پر وہ یقین کرتے ہیں ۔وہ ان کا اختیار ہے۔
کسی بھی ریت میں اس سے بڑا اختیار نہیں ہے۔
کسی بھی تہذیب میں اس سے بڑا اختیار نہیں ہے۔
زمین پر کسی بھی قانون میں اس سے بڑا اختیار نہیں ہے۔
خداوند یسوع نے کہا ۔ جاؤ اور شاگرد بناؤ۔
ہم خمیر کی طرح مسلسل بڑھتے رہیںگے، جب تک کہ کام پورا نہ ہو۔
تبادلہ خیال کریں
(10 min)
- اگر یسوع چاہتا تھا کہ اُس کے سارے پیروکار ارشادِ پر عمل کریں، تو پھر بہت کم لوگ کیوں شاگرد بناتے پیں؟
READ
(5 min)
شاگرد اور کلیسیا
تربیت میں آپ کا استقبال ہے۔ZUME
اس تربیت / حصے میں ہم چرچ کے بارے میں بات کریں گے ۔
شاگرد بناتے کیسے ہیں؟
خداوند یسوع کے شاگرد کو آپ سبھی احکام کیسے ماننا سکھائیں گے ؟
آپ ایک ایسے شخص کو خدا کی بادشاہت کا شہری بننے کے قابل بناتے ہیں ۔جو دنیا کے رشتوں میں جی رہا تھا۔شاگرد لفظ کے معنی ہیں ۔ایک پیروکار۔تو ایک شاگرد خدا کا پیروکار ہوتا ہے۔خداوند یسوع نے کہا جنت اور زمین کا اختیار مجھے دیا گیا ہے۔تو خدا کی بادشاہت میں خداوند یسوع ہمارے بادشاہ ہیں ،ہم ان کے شہری ہیں ،اور ان کی مرضی سے مشروط ہیں ۔
ان کی مرضی ،مقصد ،نظریئے،ترجیحات اور قدریں سب سے اعلی ہیں ۔ان کا وعدہ قانون ہے۔
تو بادشاہت کا قانون کیا ہے؟خداوند یسوع اپنے شہریوں کو کیا کرنے کے لئے کہتے ہیں؟
خداوند یسوع نے کہا۔اپنے پورے دل،جان اور طاقت سے اپنے خداسے پیار کرنا۔
خداوند یسوع نے کہا اپنے پڑوسی سے مساوی پیار کرنا۔
خداوند یسوع نے کہا کہ عہد نامہ قدیم میں خداکے سارے قانون اور پیشنگوئی ان دو چیزوں پر مشتمل ہیں کہ خداسے پیار کرو۔
خداوند یسوع نے کہا۔شاگرد بناؤ۔
خداوند یسوع نے کہا کہ جو احکام میں دیئے ہیں انہیں وہ ماننا سکھاؤ۔
شاگرد بناتے وقت انہیں خداوند یسوع کے سبھی احکام کو سکھانا پڑتا ہے۔عہد نامہ جدیداس ایک چیز پر مشتمل ہے ،شاگرد بناؤ۔
ایک شاگرد خداوند یسوع کا ایک پیروکار ہے جو خداسے پیار کرتا ہے۔لوگوں سے پیار کرتا ہے اورشاگرد بناتا ہے
** توایک چرچ کیا ہے؟**
شاید آپ چرچ کو ایک عمارت سمجھتے ہیں۔ایک ایسی جگہ جہاں آپ جاتے ہیں ۔
لیکن خداکا وعدہ چرچ میں لوگوں کا جمع ہونا کہتا ہے۔ایسے لوگ جن میں آپ شامل ہیں ۔
- عالمگیر چرچ ۔سبھی لوگ جو خداوند یسوع کے شاگرد تھے،ہیں اور بنیں گے۔
- شہر یا علاقائی چرچ ۔سبھی لوگ جو خداوند یسوع کے شاگرد ہیں اور دنیا کے کسی بھی علاقے میں یا اس کے آس پاس رہتے ہیں ،
- گھر پر چرچ ۔جو خداوند یسوع کے شاگرد ہیں وہ سبھی لوگ وہاں ملتے ہیں جہاں ان کے بیچ ایک یا ایک سے زیادہ لوگ رہتے ہیں ۔
ایک روحانی خاندان۔خداوند یسوع کے شاگرد جو خدا سے پیار کرتے ہیں۔لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔اور شاگرد بناتے ہیں اور جو بہتر اخلاق سے ملتے ہیں ،وہ یہ آخری چرچ ہے،گھر پر چرچ یا عام چرچ۔
جب ان عام چرچز / چرچوں کے شاگرد کچھ بڑا کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں ،تو وہ ساتھ مل کر ایک شہر یا علاقائی چرچ بنا سکتے ہیں ،یہ سبھی عام چرچ جو اس علاقے سے جڑے ہوتے ہیں۔ اور پوری تاریخ میں پھیلے ہوئے ہیں ،یہ سبھی مل کر عالمگیر چرچ بناتے ہیں ۔ اس چرچ کو انگریزی کے حرف ــــــــــــــــــــــ سے دکھاتے ہیں ۔
عام چرچ روحانی خاندان ہے،خداوند یسوع ان کے مرکز اور بادشاہ ہیں ۔
** عام چرچ روحانی خاندان ہیں جو خدا سے پیار کرتے ہیں** ،دوسروں سے پیار کرتے ہیں ،اور شاگرد بناتے ہیں ،جوبڑھاتے ہیں ۔کچھ چرچ کے پاس عمارتیں جلسے اورپیسہ اور اہلکارہیں۔
لیکن عام چرچ کو خدا سے پیار کرنے اور شاگرد بنانے،جو بڑھتے جاتے ہیں۔ان کی ضرورت نہیں ہے۔
کیونکہ اس کے علاوہ کوئی بھی چیز کسی چرچ کو اور زیادہ پیچیدہ بنادیتی ہے اور اس کا بڑھنا مشکل کردیتی ہے۔۔ہماری تربیت عمارتیں جلسے اور پیسہ اور اہلکارکو شہر یا علاقائی چرچ تک محدود رکھنا ہے جو کہ عام چرچ کے بڑھنے سے بنا ہے۔
ZUME یاد رکھیئے
zume کا مطلب ہے،خمیر،
ایک آسان اور صرف ایک گروہ جو کہ فوراً اپنے جیسا پیدا کرتا ہے۔
تربیت کے ساتھZUME
ہم اس خمیر کی طرح بن جائیں گے،جو آسان اور بڑھنے والا ہو
لیکن آیئے بڑھنے سے پہلے اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ خدا کیا پیدا کرنا چاہتا ہے۔کیونکہ اضافہ اچھی بات ہے۔لیکن ہمیشہ نہیں ہوتا۔
جیسے کیسز میں اضافہ جان لیوا ہے۔۔
تو ہم کیسے زندگی کو پیدا کرتے ہیں اور موت کو نہیں ؟
اور ہم کیسے طے کرتے ہیں کہ دوبارہ پیدا کرنے والے قابل شاگرد ہیں۔
تبادلہ خیال کریں
(10 min)
- جب آپ کلیسیا کا سوچتے ہیں تو ذہن میں کیا آتا ہے؟
- اِس تصویر میں اورویڈیو کے اُس بیان میں کیا فرق ہے جِس کو "سادہ کلیسیا" کہا گیا ہے؟
- آپ کے خیال میں بڑھوتری کے لئے کون سا آسان رہے گا اور کیوں؟
READ
(5 min)
خُدا کی آواز سُننا اور عمل کرنا
ہم اس اجلاس میں خدا سے سننے اور جو سنتے ہیں اسے کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔
سانس لینا زندگی ہے۔ہم سانس اندر لیتے ہیں ۔ہم سانس باہر چھوڑتے ہیں ۔زندگی۔
سانس لینا خدا کی بادشاہت میں اتنا ہی اہم ہے
حقیقت میں خدا اپنی روح کوسانس کہتا ہے۔
خدا کی بادشاہت میں ،جب ہم خدا کی بات سنتے ہیں ،تو سانس اندر لیتے ہیں ۔
- ہم سانس اندر لیتے ہیں جب ہم ان کے وعدہ کے ذریعہ خدا کی بات سنتے ہیں۔انجیل۔
- ہم سانس اندر لیتے ہین جب اپنے جسم کے ذریعہ خدا کی بات سنتے ہیں۔۔ ان کے ساتھ ہماری بات چیت۔
- ہم سانس اندر لیتے ہیں جب ان کی جسم کے ذریعہ خدا کی بات سنتے ہیں ۔ چرچ،خداوند یسوع کے دیگر شاگرد۔
- ہم سانس اندر لیتے ہیں جب ان کے کاموں کے
ذریعہ خدا کی بات سنتے ہیں۔
حادثے، تجربے، تکلیف میں اپنے بچوں کو
گزرنے دیتے ہیں۔
خدا کی بادشاہت میں ہم سانس باہر چھوڑتے ہیں ، جب خدا کی بات پر عمل کرتے ہیں ۔ہم
سانس باہر چھوڑتے ہیں جب ہی مانتے ہیں۔
کبھی کبھی حکم ماننے کے لئے سانس باہر چھوڑنے کا مطلب ہے کہ
اپنے خیالوں ،اپنے لفظوں یا اپنے کامون کو بدلنا اور ان کی مرضی کے ساتھ میل میں
لانا، ۔
کبھی کبھی حکم ماننے کے لئے سانس باہر چھوڑنے کا مطلب ہے
اپنے سے بانٹنا جو خداوند یسوع نے ہمارے ساتھ بانٹا ہے اور ہمیں دیا ہے۔
تاکہ دوسرے بھی فضل پائیں ،جیسا کہ خدا ہمیں فضل دیتا ہے۔
خداوند یسوع کے ایک شاگرد کے لئے سانس کو اندر لینا اور باہر چھوڑنا اہم ہے۔
یہ ہماری زندگی ہے۔
خداوند یسوع نے کہا بیٹا اپنے آپ میں کچھ نہیں کر سکتا۔
جو وہ باپ کو کرتے ہوئے دیکھتا ہے ،وہی کرتا ہے۔
جو کچھ باپ کرتا ہے وہی بیٹا بھی کرتا ہے۔
خداوند یسوع نے کہا میں اپنے اختیار سے بات نہیں کرتا۔
باپ جس نے مجھے بھیجا ہے وہی کہتا ہے۔۔
سانس اندر لینا ۔خدا کی بات سنانا۔
سانس باہر چھوڑنا،جو آپ سنتے ہیں اس کا حکم ماننا اور دوسروں کے ساتھ بانٹنا۔
خداوند یسوع نے کہا کہ ان کے شاگرد خدا کی باتیں سنیں گے ،
ان کے روح القدس کی مدد سے۔ان کی سانس جو ان کے شاگرد وں کو دی جائے گی۔
خداوند یسوع نے کہا ۔مددگار ۔روح القدس ،جسے باپ میرے نام سے بھیجیں گے
وہ ساری باتیں سکھائیں گي اور میری ساری باتیں یاد کرائیں گے۔۔
سانس اندر لینا۔خدا کی بات سننا۔
سانس باہر چھوڑنا۔جو آپ سنتے ہیں اس کا حکم ماننا اور دوسروں کے ساتھ بانٹنا۔
خداوند یسوع ہمیں دکھا رہے تھے کہ کیسے جیتے ہیں۔
تو ہم خدا کی آواز کو کیسے سنتے ہیں؟ہم کیسے جانیں گے کہ حکم کیسے ماننا ہے؟
خداوند یسوع نے اپنے آپ کو ،اچھا چرواہا ، کہا ہے۔
خداوند یسوع نے اپنے پیروکاروں کو اپنی بھیڑ کہا ہے۔
خداوند یسوع نے کہا ۔میری بھیڑ میری آواز سنتی ہے
اور میں انہیں جانتا ہوں اور وہ میرے پیچھے چلتی ہے۔
خداوند یسوع نے کہا۔جو کوئی خدا کا ہے وہ خدا کی باتیں سنتا ہے۔ تم نہیں سنتے کیونکہ تم خدا کے نہیں ہو۔
خداوند یسوع ہمیں ان کے سننے کے لئے پابند ہونا چاہیے۔ ہم پر سکون رہ کر ان کی آواز کو سنتے ہیں ۔
خداوند یسوع پر خیال مرکوز کرنے کے ذریعہ ہم ان کی آواز کو سنتے ہیں ۔ ہر آواز ، ہر خیال ،ہر ملاحظہ ، جذبات یا اثر خدا کی آواز نہیں ہے۔ کبھی کبھی وہ دشمن کی آواز ہوتی ہے۔
خداوند یسوع نے کہا ہمارا دشمن جھوٹا ہے اور جھوٹ کا باپ ہے۔
خداوند یسوع نے کہا کہ وہ ہماری زندگی چرانے، دھوکا دینے اور نقصان کرنے کے لئے آتا ہے۔۔
لیکن خدا کہتا ہے کہ ہم اس کی آواز سنیں گے اور ہمیں پتہ ہوگاہ
کہ جب وہ ہم سے بات کرتا ہے۔
ریاضت اور دعا کے ذریعہ،ہم خدا کی آواز کو بہتر جان سکتے ہیں ۔
ہم وہ جاننا سیکھ سکتے ہیں جو ہم سنتے ہیں ۔خدا کی آواز ہے یا کوئی دوسری آواز۔
جو ہم سنتے ہیں اسے پرکھنے کے کچھ طریقے ہیں:
- ۔۔جو خداوند یسوع بولتے ہیں تب ان کی آواز ہمیشہ ان کے لکھے وعدوں ۔یعنی انجیل۔ کے ساتھ میل کھائے گی۔جسے پہلے ہی بتایا گیا ہے۔ ان کی بولی گئی آواز لکھی ہوئی آواز کی مخالفت میں کبھی نہیں ہوگی۔۔
- ۔۔جب خداوند یسوع بات کرتے ہیں ۔تب ان کی آوازہمارے دل کو امید اور سکون کا ایک احساس عطا کرے گی۔ اس کی آواز ہم پر الزام نہیں لگائے گی یا ہمیں ناامید نہیں کرے گی۔ خداوند یسوع الزام نہیں لگاتے ہیں ۔خداوند یسوع پیار میں سدھار کرتے ہیں ۔
- ۔۔خداوند یسوع کی آواز جسم کے کاموں کو نہیں دکھائے گی۔ جسم کی بدکاری اور ناپاکی ،زنا، بت پرستی اور جادو ،نفرت اور جھگڑا، حسد اور غصہ،فرقہ بندی اور عداوت، مے کشی اور رنگ رلیاں ۔یہ باتیں خدا کی آواز کی طرف سے نہیں ہیں۔
- ۔۔جب خداوند یسوع بولتے ہیں ۔تو ان کی آواز خدا کی روح کے پھل کو ظاہر کرے گی۔ پیار اور لطف اور رحم اور بھلائی،یقین کی قابلیت عاجزی اور روحانی تحمل۔
- ۔۔جب خداوند یسوع بولتے ہیں ۔تو ان کی آواز ہمیں خود اعتمادی دیتی ہے نا کہ شک۔
ہم اپنے اندر علم اور امن کا تجربہ کرتے ہیں کہ جو ہم سن رہے ہیں ،
وہ خدا کی طرف سے ہے۔شاید ہم ایک ہی بار میں سب کچھ نہ سن پائیں ۔
شاید ہم صرف ایک حصہ سن پائیں جو ہمیں جاننے کی ضرورت ہے۔
لیکن ہم سنتے ہیں وہ واضح ہوگا۔مبہم نہیں۔
خداوند یسوع کے ہر شاگرد کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ جب ہم سانس اندر لیتے ہیں
اور خدا سے سنتے ہیں اور جب ہم سانس باہر چھوڑتے ہیں
اور جو ہم سنتے ہین اس کا حکم مانتے ہیں اوردوسروں کو بتاتے ہیں ۔
تب خدا اور بھی واضح طور پر بات کرے گا ۔
ان کا سانس ہم سے بھی زیادہ نکلے گا۔
تب ہم اور واضح طور پر ان کی آواز سن پائیں گے۔
ہم ان کی آوازپہچانیں گے نا کہ دوسروں کی۔
ہم دنیا میں ان کے کام کو دیکھیں گے اور ان کے ساتھ جڑ کر کام کر پائیں گے۔
تبادلہ خیال کریں
(10 min)
- خُدا کی آواز کو سُننا اور پہچاننا سیکھنا کیوں ضروری ہے؟
- کیا خُداوند کی آواز سُننا اور عمل کرنا بالکل سانس لینے جیسا ہی ہے؟ کیوں یا کیوں نہیں؟
READ
(5 min)
ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
خداوند یسوع نے کہا تھا۔تم جاکر سب ذات کے لوگوں کو پیروکار بناؤ اور انہیں باپ ،بیٹے اور روح القدس
کے نام سے بپیسمہ دو، اگر خدا وند یسوع کے سبھی
پیروکار ،خداوند یسوع کے احکام کا مشاہدہ کر رہے ہیں ، تو انہیں جاننے کی ضرورت ہے کہ
خدا کے احکام اور ارشاد اعظم
عظیم خلاصہ ہیں جن کے متعلق خدا ہمیں کہتا ہے۔
کیا کہنا چاہتا ہے،پر اگر ایک پیروکار آگے بڑھ رہا ہے کہ خدا نے اس کی تخلیق کیوں کی، تب اسے
ان کی ہدایت کو اور بھی جاننا اور ان کامشاہدہ کرنا ضروری ہے۔
یسوع کے جز
- صحیفہ
- مشاہدہ
- ** دعوت**
- ** دعا**
- **با نٹنا **
یہ ایک آسان طریقہ ہے انجیل کا مطالعہ کرنےکے طریقے کو سیکھنے کا اور یاد کرنے کا جسے
خداوند یسوع کا کوئی بھی پیروکار کر سکتا ہے،
چلئے ہر ایک جز کو تھوڑا اور دیکھتے ہیں۔جب آپ انجیل کوپڑھتے یا سنتے ہیں:
- صحیفہ : ایک یا اس سے زیادہ وعدوں کو لکھیں جو آج خاص کر آپ کے لئے معنی رکھتے ہیں۔
- مشاہدہ : وعدوں کو دوبارہ لکھیں یا ان صحیفوں سے خاص نکات کو اپنے الفاظ میں لکھیں جس سے آپ ان کا مطلب بہتر سمجھ سکیں۔
- دعوت : ان ہدایات اور اصولوں کے بارے میں سوچ کے ان کا مشاہدہ کرنے کا آپ کی زندگی میں کیا مطلب ہے۔ آپ کو کیا کرنا ہوگا؟آپ کو الگ طریقے سے کیا کرنا ہوگا؟اور اسے لکھیں۔
- دعا : ایک دعا لکھو جو خدا کو بتاتی ہے کہ آپ نے ان کے الفاظ میں کیا پڑھا اور آپ نے ان کی ہدایات میں کیا سمجھااورلکھیں کے مشاہدے کے بارے آپ نے کیا سیکھا۔
- بانٹنا بتانا : خداسے پوچھیں وہ کون ہے جس کے ساتھ وہ آپ کووہ کہتا ہے جو آپ نے سیکھا اور کیسے آپ
اسے نافذ کر رہے ہیں ۔
تو چلئے سوپس کا عمل لکھتے ہیں:
- دینی صحیفہ : انجیل میں لکھا ہے۔ میرے خیالات اور تمہارے خیالات ایک جیسے نہیں ہیں،نہ تمہاری رفتار اور میری رفتار ایک جیسی ہے،خدا اعلان کرتا ہے۔کیونکہ میری اور تمہاری رفتار میں اور میرے اور تمہارے خیالات میں آسمان اور زمین کا فرق ہے۔ یسعیاہ 55:8-9
- مشاہدہ :ایک انسان کے طور پر ،مجھے زیادہ جانکاری نہیں ہے نا یہ پتہ ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔وہ سب کچھ دیکھتا اورجانتا ہے خدا ہر طرح سے دیکھتا ہے۔ وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔
- دعوت : کیوں کہ خدا سب کچھ جانتا ہے اگر میں اپنی زندگی میں اگر میں ان کا مشاہدہ کروں گا تو زیادہ کامیابی حاصل ہوگی۔ بجائے اپنے طریقے سے عمل کرنے کے۔
- دعا : خدا،مجھے نہیں پتہ ایک اچھی زندگی کیسے جیتے ہیں جو تجھے خوش کرنے اور دوسروں کیمدد کرے میری غلطیوں میں میری سوچ تکلیف دہ ہے،آپ اپنے روح لقدس کو میری رہنمائی کرنے دیجئے تا کہ میں آپ کا مشاہدہ کروں ۔
- بانٹنا :میں ان ابواب اور اس دعوت کو اپنے دوست اسٹیو کے ساتھ بانٹوں گا ، جو ایک مشکل دور میں اہم فیصلوں کے لئے سے گزر رہا ہے اور اسے
رہنمائی کی ضرورت ہے۔
سوپس انجیل معاملہ ۔
Zume tool kit…
کے سب سے آسان ذریعوں میں سے ایک ہے۔
سرگرمی
(30 min)
ایس او اے پی ایس مطالعہ بائبل
مواد:
کلام کا حوالہ
ایک یا دو آیات لکھیں جو آج آپ کے لئے خاص طور معنی خیز ہیں۔
مشاہدہ
اُن آیات یا کلیدی نکات کو اپنے الفاظ میں لکھ لیں تاکہ بہتر طور پر سمجھ آسکے۔
اطلاق
اِس کے بارے سوچیں کہ آپ کی زندگی میں اِن حکام پر عمل کرنے کا کیا مطلب ہے۔
دُعا
دُعا کریں اور خُدا کو وہ بتائیں جو آپ نے سیکھا ہے اور اُس پرکیسے عمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
اشتراک کرنا
خُدا سے پوچھیں کہ آپ نے جو کچھ سیکھا یا اطلاق کِیا وہ کس سے چاہتا ہے آپ اُس کا اشتراک کریں۔
ذیل میں ایس او اے پی ایس کے کام کی ایک مثال ہے:
ایس-"خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں اور نہ میری راہیں تُمہاری راہیں ہیں۔ کیونکہ جِس قدر آسمان زمین سے بُلند ہے اُسی قدر میری راہیں تُمہاری راہوں سے اور میرے خیال تُمہارے خیالوں سے بُلند ہیں۔" (یسعیاہ 8:55-9)
او -بطور اِنسان مَیں جو کچھ جانتا ہُوں او راپنی معلومات سے کیا کرنا ہے اُس میں محدود ہُوں۔ خُدا کسی طرح محدود نہیں ہے۔ وہ سب کچھ دیکھتا اور جانتا ہے۔ وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔
اے -چونکہ خُدا سب کچھ جانتا ہے اور اُس کی راہیں بہترین ہیں، اِس لئے اگر مَیں کام کرنے کے اپنے طریقوں پر بھروسا کرنے کی بجائے اُس کی پیروی کروں تو مجھے زندگی میں بہت زیادہ کامیابی ملے گی۔
پی -اَے خُداوند مجھے نہیں معلوم کہ وہ اچھی زندگی کیسے گزارتے ہیں جو تجھے پسند ہے اور دوسروں کی مدد کرتی ہے۔ میری راہیں تو غلطیاں کرواتی ہیں۔ میرےخیالات نقصان کی طرف لے جاتے ہیں۔ اِس کی بجائے، اپنے کرم سے مجھے اپنی راہیں اور اپنے خیال سِکھلا دے۔
ایس -مَیں اِن آیات اور اطلاقات کے بارے اپنے دوست سٹیو کو بتاؤں گا، جو ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اُس کو اہم فیصلوں کے لئے ہدایت کی ضرورت ہے۔
READ
(5 min)
محتسب گروپ
خداوند یسوع نے کہا تھا ۔اس لئے جسے بہت دیا گیا ہے،اس سے بہت مانگا جائے گا،اور جسے بہت سونپا گیا ہے،اس سے مانگیں گے۔
خداوند یسوع نے جواب دہی کی کئی ذیلی کہانیاں سنائی تھیں اور ہمیں کئی سچائیاں بتائی ہیں کہ کیسے ہمیں ذمہ دار بنایا گیا ہے جو ہم کرتے اور کہتے ہیں۔
خداوند یسوع نے ہمیں یہ باتیں اب بتائیں،تاکہ ہم بعد میں اس کے لئے تیار ہو سکیں ۔اور کیوںکہ ایک دن ہم ان کے جواب دہ بنائے جائیں گے،بہتر ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کے لئے جواب دہ بننے کی مشق کریں۔
جواب دہی گروہ مساوی جنس والے دو تین لوگوں سے بنتا ہے۔مرد۔مرد کے ساتھ ،عورتیں عورتوں کے ساتھ۔ جو ہفتے میں ایک بار بے شمار سوالوں کے بارے میں خیال ظاہر کرنے کے لئے ملتے ہیں ، جو یہ جاننے میں مدد کرتے ہیں کہ کونسی چیزیں صحیح ہیں اور کس میں سدھار کی ضرورت ہے۔
خداوند یسوع کے ہر ایک پیرو کار کوجواب دہ بنایا جائے گا،اس لئے خداوند یسوع کے ہر ایک پیروکار کو دوسروں کے ساتھ جواب دہی کی مشق کرنی چاہئے۔
Zume Tool Kitجواب دہ گروہ
میں ایک اور آسان ذریعہ ۔
سرگرمی
(20 min)
احتسابی گروپ
**مواد: **
- آپ نے خُدا کو کام کرتے کیسے دیکھا ہے؟
- کیا اِس ہفتے میں آپ اپنی باتوں اور اعمال کے ساتھ یسوع کے جلال کے گواہ رہے ہیں؟
- کیا آپ کو شہوت پرستی کامواد دلکش لگا یا آپ نے اپنے ذہن کو شہوت پرسی کے مواد سے تفریح پانے کی اجازت دی؟
- کیا آپ نے تسلیم کِیا کہ آپ کے پیسے حقیقت میں خُدا کی ملکیت ہیں؟
- کیا آپ نے کسی چیز کا لالچ کِیا؟
- کیا آپ نے اپنی باتوں سے کسی کی ساکھ یا احساسات کو ٹھیس پہنچائی؟
- کیا آپ نے اپنی باتوں یا عمل میں بے اِیمانی یا مبالغہ آرائی کی؟
- کیا آپ کے روئیے میں کوئی بُری لت ہے؟ سُستی یا غیر منقولہ)
- کیا آپ، لباس، دوستوں، کام یا مال کے غلام رہے ہیں؟
- کیا آپ کسی کو معاف کرنے میں ناکام رہے ہیں؟
- آپ کو کِن پریشانیوں یا فکروں کا سامنا ہے؟
- کیا آپ نے شکایت یا بُڑبُڑاہٹ کی؟
- کیا آپ نے شکر گزار دِل قائم رکھا ہے؟
- کیا آپ اپنے اہم رشتوں میں عزت کرنے والے، سمجھنے والے اور فراخ دِل رہے ہیں؟
- آپ کو اپنے خیالوں، باتوں یا اعمال میں کون سی آزمائشوں کا سامنا ہُوااور کیسے جواب دِیا؟
- آپ نے دوسروں، خاص کر اِیمانداروں کی خدمت، کرنے یا برکت دینے کے مواقع سے کیسے فائدہ اُٹھایا؟
- کیا آپ نے دُعا کے مخصوص جوابات دیکھے؟
جائزہ
(1 min)
اِس سیشن میں سُنے گئے تصورات:
اِس سیشن میں سُنے گئے ٹُولز:
- خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
- شاگرد اور کلیسیا کی سادہ تعریف
- رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کا کلام سُننا اور عمل کرنا
- صارف بمُقابلہ پیدا کرنے والا طرزِ زندگی
- ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
- محتسب گروپ
- دُعا میں ایک گھنٹہ گزارنے کا طریقہ
- تعلقاتی اِنتظامیہ– 100 لوگوں کی فہرست بنائیں۔
Take a Break
جائزہ
(1 min)
اِس سیشن میں ہم اِن تصورات کو سُنیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے:
اور ہم اِن ٹُولز کو اپنی ٹُول کِٹ میں شامل کریں گے"
- خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
- شاگرد اور کلیسیا کی سادہ تعریف
- رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کا کلام سُننا اور عمل کرنا
- صارف بمُقابلہ پیدا کرنے والا طرزِ زندگی
- ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
- محتسب گروپ
- دُعا میں ایک گھنٹہ گزارنے کا طریقہ
- تعلقاتی اِنتظامیہ– 100 لوگوں کی فہرست بنائیں۔
READ
(5 min)
پیدا کرنے والا صارف نہیں ہوتا
اس اجلاس میں بات کریں گے کہ ہم خداوند یسوع کی/کے ان کے پیروکاروں کو ایک خدا کی بادشاہت میں صرف استعمال کرنے والا بننے کے بجائے پیدا کرنے والا بھی کیسے بنا سکتے ہیں ۔
ان کے ثابت منصوبے میں ،خدا نے ہمیں توازن میں رہنے کے لئے تخلیق کیا ہے۔پیدا کرنے اور استعمال کرنے کے لئے،بنانے اور استعمال کئے جانے کے لئے،انڈیلنے اور بھرنے کے لئے،تاکہ ہم پھر سے انڈیل سکیں ۔
لیکن ہماری ٹوٹی ہوئی دنیا میں ،لوگوں نے خدا کے منصوبے کوٹھکرایا ہے اور کئی لوگوں نے اپنی طاقت خدا کے ثابت فارمولے میں جینے کے حصے کی صورت میں بیکار کر دی ہے۔
انہوں نے اسے سیکھا لیکن بانٹا نہیں ۔وہ بھرے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے کبھی انڈیلا نہیں ۔وہ استعمال کرتے ہیں لیکن پیدا نہیں کرتے۔
اگر ہم ایسے شاگرد بنائیں جو بڑھتے جائیں،تو ہمیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ وہ پیدا کرنے والا کیسے بن سکتے ہیں نا کہ صرف استعمال کرنے والے۔
یہ اس طرح ہے: ہمیں روحانی طور سے بڑھانے کے لئے خدا اپنے لکھے ہوئے وعدوں کو استعمال کرتا ہے ۔جسے ہم مقدس صحیفہ یا انجیل کہتے ہیں ۔ہر ایک شاگرد کو سیکھنے کا مطلب کامل بنانے اور وعدوں کو نافذ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔
ہزاروں سالوں سے بھی زیادہ اور کئی قلمکاروں کے ذریعے ،خدا نے اپنے ماننے والے لوگوں کے دلوں میں اپنے وعدے کہے ہیں جنہوں نے اِسے لکھا اور ان کے پاس جو تھا بانٹا۔
مقدس صحیفہ ہمیں خدا کی کہانی ،منصوبے ان کے دل ،اور ان کی مرضی کے بارے میں سکھاتا ہے ۔
پہلے اجلاس میں ،آپ نے دو آسان ٹول دیکھے۔سوپس یعنی روزانہ انجیل کا مطالعہ اور جواب دہ گروہ۔آنے والے اجلاس میں ،آپ ایک اور ٹول سیکھیں گے۔3/3 گروہ۔
یہ تینوں ٹولس ساتھ مل کر ایک نئے شاگرد کو خدا کے لکھے وعدوں کو سیکھنے ،ان کا مطلب سمجھنے اور انہیں نافذ کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔
وہ خدا کے وعدوں کو صرف سننے والے نہیں بلکہ اسے کرنے والے اور بانٹنے والے بھی بنیں گے۔
ہمیں روحانی طور سے بڑھانے کے لئے خدا اپنے کہے گئے وعدے کا استعمال بھی کرتا ہے ۔جس کا راز ہم دعا کے ذریعے سیکھ سکتے ہیں۔
دعا یعنی خدا کی سننا اوران سے کہنا ہے۔دعا ہمیں خدا کے ساتھ گہرائی میں اور ان کے دل،ان کی مرضی اور ان کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔
دعا ہمیں تبلیغ میں اور دوسروں کی خدمت کرنے میں، خاص طریقوں کو سیکھنے میں اسے بتانے میں مدد کرتی ہے جو کسی شخص یا گروہ کو خدا کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔
دو آسان ٹولس۔دعا انداز اور دعا کا ورد ان شاگردوں کو شخصی زندگی میں ترقی کرنے اور دعا میں نئے طریقوں کو سیکھنے میں مدد کرتی ہے جو دوسروں کی خدمت کرتے ہیں ۔
یہ ٹولس مسلسل دعا کرنے کی عادت میں ترقی کرنے اور دنیا پر صرف نظر آنے والی وجوہات پر بھروسہ کرنے کے بجائے دنیا کو روحانی نظریہ سے دیکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔
ان کا مسلسل استعمال کرنے سے ،یہ خداوند یسوع کے شاگردوں کو دعا کرنے میں اپنی سکت بڑھانے میں اور خدا سے سننے اور اسے لوگوں کو بتانے میں مدد کرتے ہیں ۔
ہمیں روحانیت میں بڑھنے کے لئے خدا اپنے ماننے والوں کے جسم کا اِستعمال کرتا ہے کہ وہ روحانیت میں بڑھیں۔ ۔جسے ہم چرچ یا خداوند یسوع کے شاگرد کہتے ہیں ۔
ماننے والوں کے گروہ کی صورت میں ہم جڑے ہوئے ہیں ۔خدا کا وعدہ کہتا ہے کہ خداوند یسوع میں۔ہم ایک جسم کے کئی حصے ہیں ،ہم ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں ۔دوسرے لفظوں میں ،ہم صرف خدا سے جڑے ہوے ہیں ۔بلکہ ہم ایک دوسرے سے بھی جڑے ہوئے ہیں ۔
خدا ہمیں ایک دوسرے سے مشروط رہنے کے لئے کہتا ہے، خدا ہمیں ایک دوسرے کی خدمت کرنے کے لئے کہتا ہے۔
ہم میں سے ہر ایک کی طاقت الگ الگ ہے اور ہر ایک کی کمزوریاں ہیں ۔خدا ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم اپنی طاقت کا استعمال دوسروں کی مدد کے لئے کریں جو شاید کمزور ہیں ۔ اور وہ ہم سے اُمید کرتے ہیں کہ ہم اپنی کمزوریوں میں دوسروں کو ان کی طاقت کا استعمال کرنے دیں جو خدا نے انہیں دی ہے۔خدا کا وعدہ کہتا ہے کہ خدا نے آپ کو کچھ خاص صلاحیتیں دی ہیں ؛یہ طے کرنے کے لئے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کریں ،اور انہیں خدا کی کئی طرح کی برکتیں عطا کریں ۔
آسان ٹول جیسے 3/3 گروہ
جواب دہ گروہ اور مل کر کام کرنے کی صلاح ۔
ہمیں ایک دوسرے سے پیار کرنے اور بھلائی کے کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنی ہے۔صرف اس پر عمل کرنے کے ذریعہ نہیں جو خدا نے ہمیں کرنے کے لئے کہا ہے،بلکہ دوسروں سے سیکھے گئے طریقوں کو بتانے کے ذریعہ بھی۔
ہمیں روحانی طور پر بڑھنے کے لئے مصیبت اور تکلیفوں کا استعمال بھی کرنا ہے۔ قربانی اور نقصان کا جوہم خداوند یسوع کے لئے برداشت کرتے ہیں ۔
جب لوگ ہمیں مایوس اور دکھی کرتے ہیں ، کیونکہ ہم خداوند یسوع سے پیار کرتے ہیں اور ان کا حکم مانتے ہیں،اور اس وجہ سے جب ہمارے ساتھ کچھ برا ہوتا ہے ، تو خدا ان پریشانیوں اور تکلیفوں کا استعمال اخلاق کو پاک کرنے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ خداوند یسوع کے جیسا بنانے کے لئے کرتا ہے۔
وہ تبلیغ کے لئے ہمارے اخلاق کوبناتے ہیں ،پاک کرتے ہیں اور ہمارے یقین کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں ان لوگوں کی خدمت کرنے دیتے ہیں جو خاص طور پرتکلیف میں ہیں ۔خود کو ان لوگوں پر واضح طور پرظاہر کرتے ہوے جو ہمیں دیکھتے ہیں اور ہمارے درد کو جانتے ہیں ۔
خدا ہمیں بتاتا ہے کہ خداوند یسوع کے شاگرد کے طور پر ہمیں مصیبت کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔
خُداوند یسوع نے کہا کہ خوش قسمت ہو تم ،جب انسان میری وجہ سے تمہاری شکایت کریں ،اور ستائیں اور جھوٹ بول بول کر تمہارے خلاف میں ہر طرح کی بری باتیں کہیں ۔تب تم پر لطف اور مگن ہونا کیونکہ تمہارے لئے جنت میں بڑا اجر ہے اس لئے کہ انہوں نے ان آخرت پر یقین رکھنے والوں کو جو تم سے پہلے تھے اسی طرح ستایا تھا۔
3/3 گروہ اور جواب دہ گروہ جیسے آسان ٹول؛
خداوند یسوع کے شاگردوں کو ان کے ذریعہ تجربہ کئے گئے ظلم اور تکلیفوں کو بتانے کا موقع عطا کرتے ہیں۔
یہ گروہ آپ کو شاگردوں کو یہ سکھانے کا موقع دیتے ہیں کہ خدا کا وعدہ کہتا ہے کہ ہمیں مشکل وقت کے لئے تیار رہنا چاہیئے اور جب چیزیں بری ہوں تب بھی خدا کے پیار پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی طرح سے رد عمل کرنا چاہئے۔
وعدہ ۔دعا ۔جسمانی زندگی ۔پریشانی اور تکلیف
ان سب طریقوں سے خدا ہمیں اپني کامل بیٹے خداوند یسوع کے جیسا بناتے ہیں۔
یہ آسان ٹولس ہمیں ان چیزوں کا صرف استعمال کرنے والا ہی نہیں بناتے جنہیں خدا نے ہمیں دیا ہے ،بلکہ ہمیں پیدا کرنے والا اور بانٹنے والا بناتے ہیں۔
تبادلہ خیال کریں
(10 min)
- اُوپر دئیے گئے چار شعبوں میں سے (دُعا، خُدا کا کلام وغیرہ) آپ کِس پر پہلے سے مشق کر رہے ہیں؟
- کِس کو آپ غیر یقینی سمجھتے ہیں؟
- جب دوسروں کی تربیت دینے کی بات ہوتی ہے تو آپ کتنا تیار محسوس کرتے ہیں؟
READ
(5 min)
دُعائیہ چکر
خداوند یسوع اپنے پیروکاروں کو دعا کا مقصد ، مشق اوروعدوں کے بارے میں سکھاتے ہیں۔
خداوند یسوع نے کہا ۔مانگوتو تمہیں دیا جائے گا،ڈھونڈو،تو تم پائو گے،دستک دو تو تمہارے لئے دروازہ کھولاجائےگا۔کیونکہ جوکوئی مانگتا ہے،اسے ملتا ہے،اورجوڈھونڈتا ہے،وہ پاتا ہے اورجودستک دیتا ہے،اس کے لئے دروازہ کھولا جائے گا۔
خداوند یسوع نے اپنے پیروکاروں کوسکھایا کہ دعا سماج کی تسبیح نہیں ہے، نہ ایک صحت مند خواہش یا کوئی تقریرجسے ہم بار باردہراتے ہیں ۔
خداوند یسوع نے ہمیں بتایا دعامیں طاقت ہوتی ہے کیونکہ جنت کے باغ کے ساتھ ہماری ایک سچی اور مسلسل ہونے والی بات چیت ہے،جو ہمیں پیار کرتے ہیں ۔
کسی بھی اچھی بات چیت کی طرح ،ایک اچھی دعا کا مطلب ہے ،دونوں پہلوؤں کو سننے اور بولنے کا موقع ملے۔
پرخدا سے بات کرنا ،جس نے کائنات کی تخلیق کی خوفناک لگ سکتا ہے۔اور حقیقت میں واپسی میں کچھ سننا ۔کئی اشخاص کی بھلائی کے لئے ،یہ پوری طرح خوفناک ہو سکتا ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ دعا میں بہتر کرنا ۔بہتر ہونا اور خدا کے ساتھ گہری بات چیت کرنا۔جو ہم سے پیار کرتا ہے ۔یہ صرف ممکن ہی نہیں ۔لیکن یہی تو خدا چاہتا ہے۔
لیکن جب دعا ایک نئی زبان کی طرح لگنے لگے تو آپ بہتر کیسے کرتے ہیں؟
اس کا جواب آسان ہے۔آپ کی مشق۔
دعا کا پہیہ ایک آسان طریقہ ہے دعا کی ،شق کے لئے جسے آپ خود استعمال کر سکتے ہیں اور کسی بھی پیروکار کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں ۔
صرف بارہ آسان قدموں میں ۔ ہر ایک کے لئے پانچ منٹ ۔دعا کا پہیہ بارہ طریقوں سے آپ کی رہنمائی کرتا ہے جو انجیل ہمیں کرنا سکھاتی ہے۔
آخر میں : آپ کو ایک گھنٹہ دعا کرنی ہوگی۔
انجیل میں لکھا ہے ۔مسلسل دعا میں لگے رہو ۔
ہم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں کہہ سکتا کہ میں کرتا ہوں ۔ لیکن دعا کے ایک گھنٹے بعد ۔ آپ ایک قدم آگےبڑھائے جاؤگے۔ دعا کا پہیہ ۔ ایک اور آسان ٹول ہے،
سرگرمی
(60 min)
دُعائیہ چکر
**مواد: **
صرف 12 آسان مراحل میں - 5 مِنٹ فی، میں یہ دُعائیہ چکر آپ کو 12 طریقوں سے راہنمائی کرتا ہے جو بائبل ہمیں دُعا کے لئے سکھاتی ہے۔ آخر میں آپ ایک گھنٹہ دُعا کر چکے ہوں گے۔
تعریف اپنی دُعا کا وقت خُداوند کی تعریف سے شروع کریں۔ اُن چیزوں کے لئے اُس کی تعریف کریں جو اِس وقت آپ کے ذہن میں ہیں۔ اُن چیزوں کے لئے اُس کی تعریف کریں جو اُس نے پچھے ہفتے کے دوران آپ کی زندگی میں کی ہیں۔ اپنے خاندان کے ساتھ اُس کے بھلائی کےلئے اُس کی تعریف کریں۔
اِنتظار کریں خُدا کے اِنتظار میں وقت گزاریں۔ خاموش ہو جائیں اوراُس کو موقع دیں کہ آپ کے لئے خیالات کو جمع کرے۔
اِقرار رُوح القدس سے کہیں کہ آپ کی زندگی میں جو بھی اُس کو ناپسند ہے اُس کو ظاہر کردے۔ اُس سے کہیں کہ آپ کے غلط رویوں کی نشاندہی کرے، نیز اُن خاص اعمال کو بھی سامنے لے آئے جن کے لئے آپ نے ابھی تک اعتراف کی دُعا نہیں کی۔ اب خُداوند کے آگے اِقرار کریں تاکہ آپ پاک صاف ہو سکیں۔
کلام پڑھیں کچھ وقت کے لئے زبورم صحائفِ انبیاء یا نئے عہد نامہ میں پائی جانے والی دُعائیہ عبارتیں پڑھیں۔
پوچھیں اپنے لئے التماس کریں۔
شفاعت دوسروں کے لئے التماس کریں۔
کلام میں سے دُعا کریں خصوصی عبارتوں کی دُعا کریں۔ اِس مقصد کے لئے صحیفوں میں سے دُعائیں او ر بہت سے زبور خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
شکر گزاری اپنی زندگی کی چیزوں کے لئے، اپنے گھرانے کی طرف، اور اپنی کلیسیا کی طرف سے خُداوند کی شکر گزاری کریں۔
گیت گائیں حمد و ثنا کے گیت اور دیگر روحانی غزلیں گائیں۔
دھیان لگائیں خُداوند سے کہیں مجھ سے بول۔ایک قلم اور کاغذ تیار رکھیں تاکہ جو تاثرات وہ بتاتا ہے اُن کو لکھ لِیا جائے۔
سُنیں آ پ نے جو آیات پڑھی ہیں، جو دُعائیں کی ہیں، جو گیت گائے ہیں،اُن کو جذب کرنے کے لئے وقت دیں اور دیکھیں کہ خُداوند آپ سے کلام کرنے کے لئے اُن کو کیسے لاتا ہے۔
تعریف آپ نے خُداوند کے ساتھ جو وقت گزارا ہے اور اُس نے آپ کو جو تاثرات دیئے ہیں اُن کے لئے اُس کی تعریف کریں۔
ڈِک ایسٹ مین کی کتاب "وہ وقت جو دُنیا کو بدل دیتا ہے" جملہ حقوق بحق ڈِک ایسٹ میں سے منتخب کتابوں گرینڈ ریپڈز، ایم آئی، سے اقتباس لے کر اجازت سے اِستعمال کِیا گیا۔
تبادلہ خیال کریں
(10 min)
- دُعا میں ایک گھنٹہ گزارنے پر آپ کا ردِ عمل کیا ہے؟
- آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟
- کیا آپ نے کوئی چیز سیکھی یا سُنی ہے؟
- اگر آپ اِس قِسم کی دُعا کو معمول بنا لیں تو زندگی کیسی ہو گی؟
READ
(5 min)
100 لوگوں کی فہرست
خداوند یسوع نے کہا ۔ جاؤاورپیروکاربناؤ۔۔
اوران کے پیروکاروں نے ویسا ہی کیا۔
وہ اپنے خاندان کے پاس گئے ۔ وہ اپنے دوستوں کے پاس گئے۔وہ ان اشخاص کے پاس گئے جنہیں وہ شہر میں جانتے تھے ۔وہ ان اشخاص کے پاس گئے جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا۔وہ چلے گئے۔
خداوند یسوع نے کہا ،جاؤ، اورانہوں نے تقلید کی
اور خدا کاخاندان بڑھ گیا۔
خدا نے پہلے ہی ہماری ضرورت کے مطابق دیا تھا۔ جاؤ اور پیروکار بناؤ۔
وہ سب ہے ہمارا خاندان ،دوست، پڑوسی ،ساتھ کام کرنے والے اور ہم جماعت ۔ وہ لوگ جو ہماری زندگی میں ہیں ، جن سے ہم ابھی ملے ہیں۔
ان اشخاص کے ساتھ یقین کا کردار ہونا جنہیں خدا نے پہلے ہی ہماری زندگی میں رکھا ہے ،
ایک بڑا پہلا قدم ہے پیروکاروں کو بڑھانے کا۔اور اسے آسان قدم سے شروع کرسکتے ہیں
ان کی ایک فہرست بنا کر۔
کی ایک فہرست100
zume tool kit
کا ایک آسان ذریعہ ہے جو پیروکاروں کی تعداد بڑھاتا ہے۔
سرگرمی
(30 min)
اپنے طور پر 100 افراد کی فہرست بنائیں
جائزہ
(1 min)
اِس سیشن میں سُنے گئے تصورات:
اِس سیشن میں سُنے گئے ٹُولز:
- خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
- شاگرد اور کلیسیا کی سادہ تعریف
- رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کا کلام سُننا اور عمل کرنا
- صارف بمُقابلہ پیدا کرنے والا طرزِ زندگی
- ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
- محتسب گروپ
- دُعا میں ایک گھنٹہ گزارنے کا طریقہ
- تعلقاتی اِنتظامیہ– 100 لوگوں کی فہرست بنائیں۔