زُومی پرائیوسی پالیسی
یہ پرائیوسی پالیسی اُن لوگوں کی بہتر خِدمت کے لئے مرتب کی گئی ہے جو اِس بات کے لئے فکر مند ہیں کہ اُن کی "پرسنل آئڈنٹ ایبل اِنفارمیشن" (پی آئی آئی) (ذاتی شناختی معلومات) کو آن لائن کیسے اِستعمال کِیا جا رہا ہے۔ پی آئی آئی جیسا کہ امریکن راز داری کے قانون اور معلوماتی تحفظ میں بیان کِیا گیا ہے، ایک معلومات ہےجِسے ایک فرد کی شناخت، کرنے، رابطہ یا تلاش کرنے یاتناظر میں کسی فرد کی شناخت کے لئے اکیلی یا دیگر معلومات کے ساتھ اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ براہِ مہربانی ہماری پرائیوسی پالیسی کو بغور پڑھیں تاکہ واضح ہو سکے کہ ہم اپنی ویب سائٹ کے مطابق آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح اِکٹھا کرتے، اِستعمال کرتے یا بصورتِ دیگر کس طرح محفوظ رکھتے یا سنبھالتے ہیں۔
سوشل سائن آن لاگ اِن کون سی اجازتیں مانگتے ہیں؟
ذیل میں پروفائل عناصر اِس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ آیا فیس بُک یا گوگل سائن آن اِستعمال کِیا جاتا ہے۔
- عوامی پروفائل۔ اِس میں صارف کا مخصوص ڈیتا شامل ہے مثلاً، آئی ڈی، نام، تصویر، جنس، اور اُس کا مقام۔
- ای میل اڈریس۔
ہم اپنی ویب سائٹ کے ذریعےلوگوں سے کون سی ذاتی معلومات اِکٹھی کرتے ہیں؟
ویب سائٹ کے مناسب کام کے لئے کچھ ذاتی معلومات کو ٹریک کِیا جاتا ہے، اور دیگر معلومات کی درخواست کی جاتی ہےاور اضافی کوچنگ اور مدد کے لئے محفوظ کی جاتی ہے۔
- سائٹ اور مواصلات کے ذاتی معیار کو بہتر بنانے اور ساتھ ہی کسٹمر سروس پر کوچنگ کے بارے درخواستوں کو نمٹانے کے لئے صارف کا اصلی نام اور عُرفی نام چاہئے۔
- صارف کی ترجیحی زبان اور مقام پوچھا جاتا ہے تاکہ اُس کو سائٹ پر مواصلات کے عم میں مدد کی جائے اور صارف کو مناسب کوچنگ اور وسائل کے ساتھ جوڑنے کے لئے ہمیں مدد مِل سکے۔
- صارف کا ای میل اڈریس اکاؤنٹ بنانے کے لئے درکار ہوتا ہے اور سائٹ کے حصے کے طور پر لین دین اور مواصلات کے لئے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔
- مُفت کوچنگ سروس کی مدد کے لئے صارف کا فون نمبر جمع کِیا اور محفوظ کر لِیا جاتا ہے۔
- صارف کا شہر اِس لئے معلوم کِیا جاتا ہے کہ اُس کے واسطے سائٹ کے وسائل اور مواصلات کو نِجی بنایا جائے اور اُس کو مناسب کوچنگ اور کسٹمر سروس کے ساتھ جوڑ کے رکھا جائے۔
ہم معلومات کب جمع کرتے ہیں؟
- ہم لاگ اِن پر معلومات جمع کرتے ہیں۔
- ہم تربیتی کورس اور سائٹ کے اِستعمال کے ذریعے آپ کی پیش رفت کو بھی ٹریک کرتے ہیں۔
- ہم مختلف سائن اَپ اور درخواست فارم کے ذریعے ضروری معلومات مانگتے ہیں۔
ہم آ پ کی معلومات کو کیسے اِستعمال کرتے ہیں؟
- ہم آ پ کی معلومات کا اِستعمال ای میل کی بُنیاد پر زُومی سِسٹم میں صارف اکاؤنٹ بنانے کے لئے کرتے ہیں۔
- ہم آپ کو بُنیادی ترسیل و وصول کی ای میلز یعنی پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی درخواست اور سِسٹم کی دیگر اطلاعات کے ساتھ ای میل کریں گے۔
- ہم ٹریننگ میں آپ کی پیش رفت کے لحاظ سے وقتاً فوقتاً یاددہانیاں اور حوصلہ افزائی کی ای میل کرتے ہیں۔
ہم آپ کی معلومات کو کیسے محفوظ کرتے ہیں؟
ہم آن لائن منتقل ہونے والی حساس معلومات کی حفاظت کے لئے خُفیہ کاری اِستعمال کرتے ہُوئے آپ کی معلومات کو آف لائن بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ذاتی طور پر قابلِ شناخت معلومات تک صرف ٹیم کے اُن ارکان کو (مثال کے طور پر ویب ایڈمنسٹریٹ یا کسٹمر سروس) رسائی دی جاتی ہے جِنہیں کوئی خاص کا انجام دینے کے لئے معلومات کی ضرورت ہو۔
آپ کی ذاتی معلومات ایک محفوظ نیٹ ورک کے پیچھے موجود ہوتی ہے اور صرف محدود لوگوں کو اُس تک رسائی حاصل ہوتی ہے جِن کے پاس اُس نظام تک پہنچنے کے خصوصی حقوق ہوتے ہیں، اور اُنہیں معلومات کو خُفیہ رکھنے کی شرط پر رسائی دی جاتی ہے۔ اِس کے علاوہ آپ کی فراہم کردہ تمام حساس/کریڈٹ معلومات کو سکیور ساکٹ لئیر (ایس ایس ایل) ٹیکنالوجی کے ذریعے خُفیہ رکھاجاتا ہے۔
جب کوئی صارف اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے کی شرط پر جمع کراتا ہے، یا اُس تک رسائی حاصل کرتا ہے تو ہم مختلف اقسام کے اقدام نافذکرتے ہیں۔
کیا ہم "کوکیز" کو اِستعمال کرتے ہیں؟
کُوکیز کا - کسی بھی دوسرے ٹریکنگ ٹُول کا اِستعمال - صرف دوسری صورت میں صارف کی طرف سے نشاندہی کرنے پر اُن کی ترجیحاتکو یاد رکھنے کے لئے کام کرتا ہے جب صارف کی طرف سے مطالبہ کِیا جاتا ہے۔
معلومات تک آپ کی رسائی کنٹرول۔
آپ ہمارے "Contact Us" صفحے کے ذریعے ہم سے رابطہ کر کے کسی بھی وقت درج ذیل کام کر سکتے ہیں۔
- دیکھیں کہ ہم نے آپ کی سرگرمیوں سے کون سا ڈیٹا اِکٹھا کِیا ہے۔
- ہمارے پاس آپ کا جو ڈیتا ہے اُس کے تبدیل /درست کریں۔
- ہمارے پاس اپ کا ڈیٹا ہے ہم نے یا آپ کا اکاؤنٹ ڈلیٹ کر دِیا ہے۔
- ہم نے آپ کا ڈیٹا کیسے اِستعمال کِیا ہے اگر اُس کے بارے کوئی تشویش ہے تو بتائیں۔
- مستقبل میں ہماری طرف سے کسی بھی رابطے کو خارج کر دیں۔
اَپ ڈیٹس
ہماری پرائیویسی پالیسی وقتاً فوقتاً تبدیل ہوسکتی ہے اور تمام اَپ ڈیٹس اُس پیج پر پوسٹ کی جائیں گی۔