رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کا کلام سُننا اور عمل کرنا
رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کی آواز سُننا اور اُس پر عمل کرنا ... سارا دن، ہر روز۔
سانس اندر لیں
بادشاہی میں ہم اُس وقت سانس اندر لیتے ہیں جب ہم خُدا کی آواز اِن ذریعوں سے سُنتے ہیں:
- اُس کا کلام — بائبل
- دُعا — اُس کے ساتھ ہماری بات چیت
- اُس کا بدن — کلیسیا، یسوع کے دوسرے پیروکار
- اُس کے کام — وہ واقعات، تجربات، اور کبھی کبھی وہ ایذارسانیاں اور دُکھ بھی جن سے وہ اپنے بچوں کو گزرنے دیتا ہے
یسوع کے ہر پیروکار کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ جب ہم سانس اندر لیتے ہیں اور خُدا سے سُنتے ہیں، اور جب ہم سانس باہر نکالتے ہیں اور جو کچھ سُنتے ہیں اُس پر عمل کرتے ہیں اور جو کچھ سُنا ہے اُسے دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں — تو خُدا اور بھی زیادہ واضح طور پر کلام کرے گا۔
سانس باہر نکالیں
بادشاہی میں ہم اُس وقت سانس باہر نکالتے ہیں جب ہم اُس پر عمل کرتے ہیں جو ہم خُدا سے سُنتے ہیں۔ جب ہم فرمانبرداری کرتے ہیں تو ہم سانس باہر نکالتے ہیں۔ کبھی کبھی فرمانبرداری میں سانس باہر نکالنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے خیالات، اپنے الفاظ یا اپنے اعمال کو بدلیں تاکہ وہ یسوع اور اُس کی مرضی کے مطابق ہو جائیں۔ کبھی کبھی فرمانبرداری میں سانس باہر نکالنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جو کچھ یسوع نے ہمارے ساتھ بانٹا ہے اُسے ہم دوسروں کے ساتھ بانٹیں — جو کچھ اُس نے ہمیں دیا ہے اُسے آگے دیں — تاکہ دوسرے بھی برکت پائیں جیسے خُدا ہمیں برکت دے رہا ہے۔ یسوع کے ایک پیروکار کے لئے — یہ سانس اندر لینا اور سانس باہر نکالنا نہایت اہم ہے۔ یہی ہماری زندگی ہے۔
خُود سے پوچھیں
- خُدا کی آواز کو سُننا اور پہچاننا سیکھنا کیوں ضروری ہے؟
- کیا واقعی خُداوند کی آواز سُننا اور اُس کا جواب دینا سانس لینے جیسا ہے؟ کیوں یا کیوں نہیں؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں