ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
یسوع کے ایک پیروکار کے طور پر ہمیں روزانہ کلامِ مقدس پڑھنا چاہیے۔ ایک اچھا اصول یہ ہے کہ ہر ہفتے بائبل کے کم از کم 25-30 ابواب پڑھے جائیں۔ ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل کے نمونے کو استعمال کرتے ہوئے روزانہ روزنامچہ رکھنا آپ کی مدد کرے گا کہ آپ اور بھی زیادہ سمجھیں، عمل کریں اور بانٹیں۔ S.O.A.P.S. کا مطلب ہے:
- Scripture : آج ایک یا ایک سے زیادہ ایسی آیات لکھیں جو آپ کے لئے خاص معنی رکھتی ہیں۔
- Observation : بہتر سمجھنے کے لئے اُن آیات یا اہم نکات کو اپنے الفاظ میں دوبارہ لکھیں۔
- Application : سوچیں کہ آپ کی اپنی زندگی میں اِن حکموں پر عمل کرنے کا کیا مطلب ہے۔
- Prayer : ایک دُعا لکھیں جس میں خُدا کو بتائیں کہ آپ نے کیا سیکھا ہے اور آپ کیسے عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
- Sharing : خُدا سے پوچھیں کہ وہ چاہتا ہے کہ آپ جو کچھ سیکھے/عمل کیا ہے اُسے کس کے ساتھ بانٹیں۔
یہ ایک سادہ طریقہ ہے جس کے ذریعے یسوع کا کوئی بھی پیروکار ایک مؤثر مطالعہ بائبل کے طریقہ کو سیکھ اور یاد رکھ سکتا ہے۔
یہ ایس او اے پی ایس۔ کے عملی استعمال کی ایک مثال ہے:
S – "خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بلند ہے اُسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اور میرے خیال تمہارے خیالوں سے بلند ہیں۔" یسعیاہ 55:8-9
O – ایک انسان کے طور پر، مَیں اُس میں محدود ہوں جو مَیں جانتا ہوں اور جو مَیں کرنا جانتا ہوں۔ خُدا کسی بھی طرح محدود نہیں ہے۔ وہ سب کچھ دیکھتا اور جانتا ہے۔ وہ ہر کام کر سکتا ہے۔
A – چونکہ خُدا سب کچھ جانتا ہے اور اُس کی راہیں سب سے بہتر ہیں، اس لئے اگر مَیں اپنے طریقوں پر بھروسا کرنے کے بجائے اُس کی پیروی کروں تو مجھے زندگی میں کہیں زیادہ کامیابی ملے گی۔
P – اے خُداوند، مَیں نہیں جانتا کہ ایسی اچھی زندگی کیسے گزاروں جو تُجھے پسند آئے اور دوسروں کی مدد کرے۔ میری راہیں غلطیوں تک پہنچاتی ہیں۔ میرے خیالات چوٹ پہنچاتے ہیں۔ اِس کے بجائے مجھے اپنی راہیں اور اپنے خیال سکھا۔ جب مَیں تیری پیروی کروں تو تیرا رُوح القدس میری راہنمائی کرے۔
S – مَیں اِن آیات اور اِس اطلاق کو اپنے دوست، سٹیو، کے ساتھ بانٹوں گا، جو ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اُن اہم فیصلوں کے لئے راہنمائی چاہتا ہے جن کا اُسے سامنا ہے۔
خُود سے پوچھیں
- میرے لئے یہ کتنا اہم ہے کہ میں اپنے مطالعہ بائبل کے وقت میں جو کچھ خُدا سے سُنتا ہوں اُسے دوسروں کے ساتھ بانٹوں؟
- میرے حلقۂ تعلقات میں وہ کون لوگ ہیں جن کے ساتھ میں ابھی یہ ٹُول بانٹ سکتا ہوں؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں