زُومی ٹریننگ کے ساتھ شروع کریں
اپنی تربیت بنائیں
کچھ دوستوں کو اِکٹھا کریں یا موجودہ سمال گروپ کے ساتھ کورس کر لیں۔ اپنا ٹریننگ گروپ بنائیں اور اپنی پیش رفت کو ٹریک کریں۔
بنائیںایک ٹریننگ میں شامل ہوں
اگر ابھی آپ گروپ اِکٹھا نہیں کر سکتے، آئن لائن ٹریننگ گروپ میں شامل ہو جائیں جِس کو کوئی تجربہ کار زُومی کوچ چلا رہا ہے۔
شامل ہوںکوچ کے لئے درخواست دیں
ہم مُفت زُومی کوچ کے ساتھ رابطہ کروا سکتے ہیں جو تربیت کو سمجھنے اور پھل دار شاگرد بننے میں آپ کی مدد کر نے کے لئے پُر عزم ہے۔
مدد حاصل کریںکورس کا جائزہ
کورس تصورات
اِس اپنی مدد آپ کے کورس میں، آپ اپنا ٹریننگ گروپ شارٹ ویڈیوز، بحث کے سوالات، اور سادہ مشقوں کو مندرجہ ذیل علاقوں میں مہارت اور علم کی ترقی کے واسطے اِستعمال کریں گے:
شاگردیت کے تصورات
- خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
- شاگرد اور کلیسیا کی سادہ تعریف
- رُوحانی سانس لینے کا مطلب ہے خُدا کا کلام سُننا اور عمل کرنا
- صارف بمُقابلہ پیدا کرنے والا طرزِ زندگی
- رُوحانی معیشت
- بطخ کے چُوزوں کی شاگردی - فوری قیادت
- دیکھنے کے لئے آنکھیں کہ بادشاہی کہاں نہیں ہے
- سلامتی کا فرزند اور اُسے تلاش کرنے کا طریقہ
- دیانت داری علم سے بہتر ہے
- قیادتی سیل
- غیر ترتیب وار ترقی کی توقع رکھیں
- بڑھوتی کی رفتار اہم ہوتی ہے
- ہمیشہ دو کلیسیاؤں کا حصہ
- نَیٹ ورکس میں قیادت
- ہم مرتبہ کی سرپرستی کرنے والا گروپ
رُوحانی مشقیں
- ایس او اے پی ایس۔ مطالعہ بائبل
- محتسب گروپ
- دُعا میں ایک گھنٹہ گزارنے کا طریقہ
- تعلقاتی اِنتظامیہ– 100 لوگوں کی فہرست بنائیں۔
- خوشخبری اور اِس کو سُنانے کا طریقہ
- بپتسمہ اور اِس کا طریقہ کار
- اپنی 3- مِنٹ کی گواہی تیار کریں
- بہت بڑی نعمت کی رویا
- عشائے ربانی اور اُس کا طریقہ کار
- دُعائی سَیر اور اِس کا طریقہ کار
- بی ایل ای ایس ایس دُعائیہ نمونہ
- 3/3 گروپ میٹنگ کا نمونہ
- شاگردوں کو پختہ کرنے کے لئے تربیتی چکر
- سہ ماہی منصوبہ
- کوچنگ چَیک لِسٹ
- چار کھیت ٹُول
- نسلی نقشہ سازی
- 3-دائرے خُوشخبری کی پیشکش
ٹریننگ شڈیول
زُومی 20 گھنٹے کی ٹریننگ ہے۔ لیکن اُن 20 گھنٹوں کو آپ کے ٹریننگ گروپ کی دستیابی کے حساب سے مختلف حصو میں تقسیم کِیا جا سکتا ہے۔
10 سیشنز
اصل زُومی کورس دو بار دس دس گھنٹے کے سیشنز پر مشتمل ہے۔ہر ایک سیشن عملی فرمانبرداری کے اقدام اور سیشنز میں بیان کرنے کے فریقوں کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔ یہ طریقہ اکثر 10 ہفتے تک ہفتے میں ایک بار کے حساب سے چلتا ہے۔
20 سیشنز
تصورات اور مہارتوں میں اہلیت حاصل کرنے کے زیادہ مواقع کے ساتھ ایک طویل سُست رفتار کورس کے واسطے 20 سیشن فارمیٹ میں تصورات اور ٹُولز میں س ہر ایک کے لئے زیادہ مشق کے مواقع موجود ہیں۔
سخت
زُومی کو 5 نِصف نِص دن کی شکل میں ہر شیشن 4 گھنٹے کے حساب سے چھوٹ کِیا جا سکتا ہے۔ یہ جُمعہ کی شام (4 گھنٹ) ہفتہ پورا دِن (8 گھنٹ) اور اتوار پورا دِن (8 گھنٹے) کِیا جا سکتا ہے۔
کیا چیز درکار ہے؟
کورس کے لئے درکار:
- •اجلاس کے وقت اور مقام کی سہولت فراہم کرنے والا شخص (ممکنہ طور پر آپ کو) گفتگو کے فالو اَپ اور کاروائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہے۔
- •کورس میں تصورات اور ٹُولز کو سِیکھنے اور مشق کرنے پہ 20 گھنٹےصرف کرنے کا عزم۔
- •کم از کم 3 لوگ، لیکن 12 سے کم مثالی ہے۔
کورس کے لئے درکار نہیں:
- ×کورس کی قیادت کرنے کے لئے خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں۔ زُومی اپنی مدد آپ کے تحت شروع کِیا گیا ہے اور آپ آج ہی شروع کر سکتے ہیں۔
- ×اپنے گرو پ کے باقی لوگوں سے بہتے علم یا تجربے کی ضرورت نہیں۔ اگرآپ اگلا قدم اُٹھا سکتے ہیں تو آپ زُومی ٹریننگ کی راہنمائی کر سکتے ہیں۔