خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کلیسیا کی شروعات کیسے ہوئی؟ ابتدا میں کوئی بھی پیشہ ور نہیں تھا۔ حیران ہوئے؟ اچھی بات یہ ہے کہ خُدا کے پاس ایسا منصوبہ تھا جس کے لئے پیشہ وروں کی ضرورت نہیں تھی۔ خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے۔ اُس نے کلیسیا کی پہلی تحریک شروع کرنے کے لئے ایسا ہی کیا۔ اور آج بھی وہ ایسا ہی کرتا ہے۔ پہلی کلیسیا نے عام لوگوں کو ساری دُنیا میں بھیجا تاکہ وہ دوسروں کو یسوع کے بارے میں بتائیں۔ اُس نے عام لوگوں کو بھیجا کہ وہ گورنروں، جرنیلوں، حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے کھڑے ہوں۔ اُس نے عام لوگوں کو بھیجا کہ وہ بیماروں کو شفا دیں، بھوکوں کو کھانا کھلائیں، مُردوں کو زندہ کریں، اور دُنیا بھر کے لوگوں کو خُدا کے سب حکموں پر عمل کرنا سکھائیں۔ پہلی کلیسیا نے عام لوگوں کو دُنیا بدلنے کے لئے بھیجا۔ اور اُنہوں نے ایسا کیا۔
ہمارا خواب یہ ہے کہ ہم وہی کریں جو یسوع نے کہا — یعنی ساری دُنیا میں عام لوگوں کی مدد کریں کہ وہ خُدا کی بادشاہی میں بڑا اثر ڈالنے کے لئے چھوٹے ٹُولز اِستعمال کریں! اپنے پیروکاروں کے لئے یسوع کی آخری ہدایات سادہ تھیں۔ اُس نے کہا — “آسمان اور زمین کا کُل اِختیار مجھے دیا گیا ہے۔ پس تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُن کو تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حکم دیا ہے۔ اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہوں۔” یسوع کا حکم سادہ تھا — شاگرد بناؤ۔
اِس کو کرنے کی اُس کی ہدایات بھی سادہ تھیں:
- جہاں کہیں آپ جا رہے ہیں وہیں شاگرد بنائیں؛
- شاگردوں کو باپ، بیٹے اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دے کر شاگرد بنائیں؛
- اور اُنہیں وہ سب کچھ ماننا سکھا کر شاگرد بنائیں جِس کا اُس نے حکم دیا۔
تو پھر شاگرد بنانے کے قدم کیا ہیں؟
- ہم ہر وقت شاگرد بناتے ہیں — جہاں کہیں ہم جا رہے ہوتے ہیں اور جاتے جاتے۔
- جب کوئی یسوع کی پیروی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے — تو اُسے بپتسمہ لینا چاہیے۔
- اور جیسے جیسے وہ بڑھتا ہے — ہمیں ہر شاگرد کو سکھانا چاہیے کہ وہ یسوع کے ہر حکم پر عمل کرے۔
چونکہ اُس کے حکموں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شاگرد بناؤ، اِس کا مطلب ہے کہ ہر وہ شاگرد جو یسوع کی پیروی کرتا ہے اُسے یہ بھی سیکھنا ہے کہ شاگرد کیسے بنائے جاتے ہیں۔
خُود سے پوچھیں
- اگر یسوع چاہتا تھا کہ اُس کے سارے پیروکار اُس کے ارشادِ اعظم پر عمل کریں، تو پھر بہت کم لوگ حقیقت میں شاگرد کیوں بناتے ہیں؟
- کیا یہ خیال کہ خُدا عام لوگوں کو اِستعمال کرتا ہے اُس بات سے مختلف ہے جو آپ نے پہلے سیکھی تھی یا جسے آپ خُدا کا منصوبہ سمجھتے تھے؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں