نسلی نقشہ سازی
نسلی نقشہ سازی (جسے generation mapping یا gen mapping بھی کہا جاتا ہے) ایک اور سادہ ٹُول ہے جو تحریک میں موجود راہنماؤں کو اپنے اردگرد کی بڑھوتری کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ پھلدار کلیسیاؤں کو ظاہر کرتا ہے، اور اِس لئے وہ مسلسل سرمایہ کاری اور توجہ کی مستحق ہوتی ہیں۔ ایک نسلی درخت کا نقشہ ایک کاغذ پر یا کئی کاغذوں پر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ نقشہ یہ دکھانے میں مدد دیتا ہے کہ افزائش کہاں رُک رہی ہے اور کہاں تربیت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تحریک کی صحت راہنماؤں کے لئے ایک بڑی فکر ہوتی ہے، اور پھلداری اُس صحت کو جانچنے کا ایک نمایاں پیمانہ ہے۔
ایک گروہ کے عناصر
کسی گروہ کی پختگی کے بارے میں اہم معلومات کو پانچ سادہ خانوں میں درج کیا جا سکتا ہے (جو چار کھیتوں کے نمونے کی طرح بنائے جاتے ہیں):
- راہنما کا نام
- گروہ میں تلاش کرنے والوں کی تعداد
- گروہ میں بپتسمہ یافتہ ایمانداروں کی تعداد
- احتسابی تعلقات میں شامل افراد کی تعداد
- کیا یہ کلیسیا کے طور پر کام کر رہا ہے؟ (ہاں/نہیں)
- اُن لوگوں کی تعداد جنہوں نے ایک اور گروہ شروع کیا
ہر کلیسیا کے ساتھ راہنما کا نام، مقام، اور اُس کے آغاز کی تاریخ درج ہوتی ہے۔ ہر کلیسیا میں چار کھیتوں کے خاکے کے پانچ پہلوؤں سے متعلق معلومات بھی شامل ہوتی ہیں۔ اوپر بائیں خانہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ گروہ میں کتنے غیر مسیحی ہیں۔ (ممکن ہے کہ وہ مکمل طور پر تلاش کرنے والوں پر مشتمل ہو اور ابھی کلیسیا نہ ہو۔) اوپر دائیں خانہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ گروہ میں کتنے (بپتسمہ یافتہ) ایماندار ہیں۔ نیچے دائیں خانہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ شرکاء میں سے کتنے لوگ احتسابی گروہوں میں شامل ہیں۔ نیچے بائیں خانہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آیا گروہ کلیسیا کے طور پر کام کر رہا ہے یا نہیں۔ درمیانی حصّہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ گروہ کے کتنے شرکاء اگلی نسل کی کلیسیائیں شروع کرنے میں مؤثر رہے ہیں۔ نسلوں کی اِس نقشہ سازی کی معلومات کئی سطحوں پر مددگار ہوتی ہیں۔ ایک بات تو یہ ہے کہ اِس معلومات کو دریافت کرنے کا عمل اِس بات کی یقین دہانی میں مدد کرتا ہے کہ ہر سطح پر مناسب سرپرستی اور کوچنگ ہو رہی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ انفرادی روحانی خاندانوں اور وسیع نیٹ ورکس دونوں کی خوبیوں اور کمزوریوں کے بارے میں اشارے فراہم کرتی ہے۔ ایسے جائزے کے ذریعے اکثر خوبیوں اور کمزوریوں کے نمونے سامنے آ جاتے ہیں۔
نسلوں کے درخت کے نقشے کی مثال
نوٹ کریں کہ اِس نسلی نقشے میں چار نسلوں کی نمائندگی کی گئی ہے۔ اِس نقشے کی پہلی نسل میں ایک کلیسیا ہے۔ دوسری نسل میں چار کلیسیائیں، تیسری نسل میں نو کلیسیائیں، اور چوتھی نسل میں چار کلیسیائیں ہیں۔
خُود سے پوچھیں
- اگر آپ ابھی نسلوں کا نقشہ نہیں بنا سکتے، تو کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن خُدا آپ کے وسیلے سے ایسا کر سکتا ہے؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں