چار کھیت ٹُول
چار کھیت تشخیصی چارٹ ایک سادہ آلٰہ ہے جِس کو قیادتی سَیل کی طرف سے موجودہ کوششوں کی کیفیت اور اُن کے آس پاس بادشاہی کی سرگرمی پر غور کرنے کے لئے اِستعمال کِیا جاتا ہے۔ یسوع اکثر شاگردوں کو خدمت سے پیچھے ہٹا کر خاموش جگہوں میں لے جاتا تھا تاکہ دیکھا جا سکے کہ کام کیسا چل رہا ہے۔ یہ سادہ ٹُول آپ اور آپ کے ساتھ موجود شریک راہنماؤں کی مدد کے لئے ہے تاکہ آپ یسوع کے اِس نمونے کی پیروی کریں اور اپنی مُختاری کے تمام حصّوں پر توجہ دیں۔ ہم مرتبہ سرپرستی میں اِس ٹُول کا استعمال کریں تاکہ سرگرمیوں، لوگوں، اور گروہوں کو مختلف کھیتوں میں تقسیم کر کے اُن کا جائزہ لیں، اور ایک دوسرے سے بنیادی سوالات پوچھیں تاکہ عمل کے نکات اور اگلے قدم سامنے آئیں۔
چار کھیت ٹُول کی مثال
خالی کھیت
یہ سوال پوچھیں: آپ کہاں اور کِس کے ساتھ (کس گروپ کے لوگوں کے ساتھ) بادشاہی کی وسعت کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟
بوائی والا کھیت
یہ سوال پوچھیں: آپ بادشاہی کی خُوشخبری کہاں یا کِس کو بتارہے ہیں؟ آپ یہ کیسے کر رہے ہیں؟
اُگنے والا کھیت
یہ سوال پوچھیں: آپ لوگوں کو کس طرح تربیت دے رہے اور انفرادی اور اُن کے فطری نیٹ ورک میں روحانی طور پر ترقی دے رہے ہیں؟
کٹائی والا کھیت
یہ سوال پوچھیں: نئے روحانی خاندان (سادہ کلیسیائیں) کیسے تشکیل دئیے جا رہے ہیں؟
بڑھوتی کا کھیت
یہ سوال پوچھیں: آپ کس کے ساتھ، کیسے اور کب وفادار لوگوں کو چھان کر تربیت دے رہے ہیں اور اُنہیں نئی افزائش کے لئے جواب دہ بنا رہے ہیں؟
خُود سے پوچھیں
- آپ کے پاس کون ایسا شخص ہے جو آپ کی طرح یہی جوش رکھتا ہے اور جس کے ساتھ آپ مل کر اِن سوالات کا جائزہ لے سکتے ہیں؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں