بپتسمہ اور اِس کا طریقہ کار
بپتسمہ ہماری نئی زندگی کی ایک تصویر ہے، جو یسوع کی صورت میں ڈوبی ہوئی ہے اور خُدا کی فرمانبرداری میں بدلی ہوئی ہے۔ یہ گناہ کے لئے ہماری موت کی تصویر ہے، جیسے یسوع ہمارے گناہوں کے لئے مرا۔ یہ ہماری پُرانی طرزِ زندگی کے دفن ہونے کی تصویر ہے، جیسے یسوع دفن کیا گیا۔ یہ مسیح میں نئی زندگی کے لئے دوبارہ جنم لینے کی تصویر ہے، جیسے یسوع جی اُٹھا اور آج زندہ ہے۔ یسوع نے کہا — “جاؤ اور سب قوموں کو شاگرد بناؤ، اور اُنہیں باپ اور بیٹے اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دو...” بپتسمہ — یا اصل یونانی زبان میں Baptizo — کا مطلب ہے پوری طرح بھگو دینا یا ڈبو دینا — جیسے جب آپ ایک کپڑے کو رنگتے ہیں اور وہ رنگ میں بھیگ کر بدلا ہوا باہر آتا ہے۔
کسی کو بپتسمہ کیسے دیں
اگر آپ نے پہلے کبھی کسی کو بپتسمہ نہیں دیا، تو یہ ڈرانا سا لگ سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں چند سادہ قدم ہیں:
- ایسا ٹھہرا ہوا پانی تلاش کریں جو اِتنا گہرا ہو کہ نئے شاگرد کو مکمل طور پر ڈبویا جا سکے۔ یہ تالاب، دریا، جھیل، یا سمندر ہو سکتا ہے۔ یہ نہانے کا ٹب بھی ہو سکتا ہے یا پانی جمع کرنے کا کوئی اور طریقہ۔
- شاگرد کو کہیں کہ وہ آپ کے ایک ہاتھ کو اپنے ہاتھ سے پکڑے اور دوسرے ہاتھ سے آپ اُس کی پیٹھ کو سہارا دیں۔
- اُس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ وہ اپنے فیصلے کو سمجھتا ہے، ایسے دو سوال پوچھیں: “کیا آپ نے یسوع مسیح کو اپنا خُداوند اور نجات دہندہ قبول کیا ہے؟” “کیا آپ ساری زندگی اُسے اپنے بادشاہ کے طور پر مانیں گے اور اُس کی خدمت کریں گے؟”
- اگر وہ دونوں سوالوں کا جواب “ہاں” میں دے، تو کچھ اِس طرح کہیں: “چونکہ آپ نے خُداوند یسوع پر اپنے ایمان کا اِقرار کیا ہے، اِس لئے مَیں اب آپ کو باپ، بیٹے، اور رُوح القدس کے نام سے بپتسمہ دیتا/دیتی ہوں۔”
- اُسے آہستگی سے پانی میں نیچے لے جائیں، مکمل طور پر ڈبوئیں، اور پھر اُسے واپس اُٹھائیں۔
مبارک ہو! آپ نے یسوع کے ایک نئے پیروکار کو بپتسمہ دیا ہے — آسمان کے ایک نئے شہری کو — زندہ خُدا کے ایک نئے فرزند کو۔ اب جشن منانے کا وقت ہے!
خُود سے پوچھیں
- کیا آپ نے بپتسمہ لِیا ہے؟ اگر نہیں، تو وہ کون سا ایماندار ہے جس سے آپ بات کر سکتے ہیں اور فرمانبرداری کا یہ اگلا قدم اُس کے ساتھ لے سکتے ہیں؟
- کیا آپ نے کبھی کسی کو بپتسمہ دِیا ہے؟
- کیا آپ اِس پر کبھی غور بھی کریں گے؟
- اگر ارشاد اعظم یسوع کے ہر پیروکار کے لئے ہے، تو کیا اِس کا مطلب ہے کہ ہر پیروکار کو اجازت ہے کہ وہ دوسروں کو بپتسمہ دے؟ کیوں یا کیوں نہیں؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں