سلامتی کا فرزند اور اُسے تلاش کرنے کا طریقہ
سلامتی کا فرزند ایسے مقام پر بھی شاگرد بنانے کے عمل کو تیزی سے بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے جہاں یسوع کے پیروکار بہت کم اور ایک دوسرے سے دُور ہوں۔ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں تاکہ آپ سیکھ سکیں کہ ایسا شخص کون ہو سکتا ہے اور آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ نے اُسے پا لیا ہے۔
جب آپ کسی ایسی جگہ پر شاگرد بنانا چاہتے ہیں جہاں زیادہ پیروکار موجود نہ ہوں — یا شاید ایک بھی نہ ہو — تو سلامتی کے فرزند کو تلاش کرنا شاید سب سے اہم کام ہو جو آپ کر سکتے ہیں۔
سلامتی کا فرزند یہ ہوتا ہے:
- ایسا شخص جو آپ کی کہانی، خُدا کی کہانی، اور یسوع کی خوشخبری کو سُننے کے لئے کھُلا ہو۔
- ایسا شخص جو مہمان نواز ہو اور آپ کو اپنے گھر، اپنے کام کی جگہ، یا خاندان اور دوستوں کی محفلوں میں خوش آمدید کہے۔
- ایسا شخص جو دوسروں کو جانتا ہو (یا دوسرے اُسے جانتے ہوں) اور ایک چھوٹے گروہ یا ہجوم کو اکٹھا کرنے کے لئے پُرجوش ہو۔
- ایسا شخص جو وفادار ہو اور جو کچھ سیکھے اُسے دوسروں کے ساتھ بانٹے — یہاں تک کہ آپ کے چلے جانے کے بعد بھی۔
سلامتی کے فرزند کو پہچاننے کے تین سادہ طریقے:
- برادری کے لوگوں سے سفارش مانگیں — “یہاں کون ایسا شخص ہے جس پر بھروسا کیا جاتا ہے؟ کیا اِس جگہ پر کوئی ایسا ہے جو اپنے سے پہلے دوسروں کا خیال رکھتا ہو؟”
- دُعائیہ چہل قدمی کے دوران یا اپنی روزمرہ زندگی میں ملنے والے کسی شخص کے لئے دُعا کرنے کی پیشکش کریں۔
- ہر گفتگو میں روحانی خیالات کو شامل کریں تاکہ دیکھ سکیں کہ آیا خُدا کسی شخص کی زندگی میں کام کر رہا ہے۔
ہم اُسے جس طرح بھی پائیں، یہ یاد رکھیں کہ یسوع نے کہا کہ سلامتی کا فرزند وہ شخص ہے جس کے ساتھ ہمیں اپنا زیادہ تر شاگرد سازی کا وقت گزارنا چاہیے۔
خُود سے پوچھیں
- کیا کوئی ایسا شخص جس کی “بُری شہرت” ہو (جیسے سامری عورت یا گرانیوں میں بدرُوح گرفتہ آدمی) واقعی سلامتی کا فرزند ہو سکتا ہے؟ کیوں یا کیوں نہیں؟
- آپ کے قریب کون سی برادری یا معاشرے کا کون سا حصّہ ایسا ہے جہاں بادشاہی کی موجودگی بہت کم (یا بالکل نہیں) لگتی ہے؟ سلامتی کا فرزند (ایسا شخص جو کھُلا ہو، مہمان نواز ہو، دوسروں کو جانتا ہو، اور بانٹتا ہو) اُس برادری میں خوشخبری کے پھیلاؤ کو کیسے تیز کر سکتا ہے؟
آج ہی Zúme Training شروع کریں
یہ مکمل طور پر مفت ہے، اور آپ کبھی بھی شروع کر سکتے ہیں—جہاں بھی ہوں، اپنی رفتار سے آگے بڑھیں۔
مُفت رجسٹر کریں